بلدیہ کورنگی کے تحت عوامی خدمت مہم کا 18واں روز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے عوامی خدمت مہم کا 18واں روز ضلع چیئرمین کے ساتھ یونین کمیٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز عوامی خدمت کے کاموں میں متحرک ۔ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری، چورنگی، چوراہوں، فیملی پارکس، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ لاتعداد مسائل کو بتدریج حل کرنے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جارہے ہیں 100روزہ عوامی خدمت مہم کے دوران ضلع کورنگی کی عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کا چیلنج لیکر میدا ن میں اُترے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ساتھ اپنی تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ضلع کورنگی کے چپے چپے کو ترقی اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکار دلا ئیں گے ان خیالات کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم پی اے سید وقار شاہ کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون سمیت ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عوامی خدمت مہم کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے ۔دورے کے موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے ملیرماڈل کالونی زون میں فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن اور محکمہ پارکس کی جانب سے شاہراہوں کے سنٹرل آئی لینڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری انتظامات کامعائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے ھوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی ترقی اور مسائل کے تدارک کے حوالے سے اقدامات میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے یقین دلا یا کہ بلدیہ کورنگی علاقائی سطح پر صفائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ خوبصورت ماحول کا قیام بھی یقینی بنا ئے گی انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وسائل کو عوامی مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا ،ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہیاسے عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی