کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں تمام مشنری اور افرادی قوت کو آن روڈ ز رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے شدید برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی بہتری ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تیز کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کا فوری خاتمہ کرکے نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں سے کہا ہے کہ وہ دوران برسات عوامی سہولت کی بروقت فراہمی کے لئے ضلع بھر میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے اقدامات تیز کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے سپرٹنڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ اور دیگر افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت برسات نالوں کی صفائی اور رین ایمرجنسی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے ساتھ کھلے سیوریج مین ہولز پر ڈھکنے رکھے جائیں تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کے ساتھ عوامی جان و مال کو محفوظ بنا یا جاسکے۔