کراچی : بلدیہ کورنگی کا سپریم کورٹ کے احکامات پر شاہراہوں پر لگے سائن بورڈز اُتارنے کے حوالے سے آپریشن تیز ،آپریشن کے دوران گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں اے ون چوک تا شاہ فیصل کالونی فلائی اوور اور شمع شاپنگ سینٹر چوک تا ملیر ریور برج تک شاہراہوں پر لگے درجنوں سائن بورڈز اُتارلیئے گئے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع کورنگی سے بے ہنگم اور غیر قانونی سائن بورڈ کا خاتمہ کیا جائیگا،30جون سے قبل تمام سائن بورڈز اُتارنے کے لئے ہدایت جاری کرتے ہوئے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور تمام شاہراہوں سے سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کی مکمل نگرانی کی جائے ۔بلدیہ کورنگی نے ایڈورٹائزرز سے کہا ہے کہ ایسے تمام بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر لگا گئے سائن بورڈز اُتار لیں ورنہ ایسے تمام سائن بورڈ ز اُتار کر ضبط کرلیئے جائیں گے۔