کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے ملزم رینجرز اہل کار کا عدالت نے 22 جولائی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے ٹیکسی ڈائیور مراد کو گولی مار کرہلاک کر دیا تھا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار غلام عباس کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا تھا۔
آج صبح غلام عباس کو اس کے تین ساتھیوں سمیت مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس عدالت نے ملزم غلام عباس اور اس کے ساتھیوں کو 22 جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔