کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ گری جاری, 3 افراد جاں بحق 6 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں قتل و غارت گری کا سلسہ جاری ہے تازہ واقعات کے مطابق نیو کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رفیق جاں بحق ہوگیا، ابراہیم حیدری کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار راجہ طارق جاں بحق ہوا، ملزمان اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

جوبلی میں سعید منزل کے قریب ایک شخص نشانہ بنا۔ بھینس کالونی میں دوکان پر کریکر حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے، نارتھ کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، تھانہ سکھن کی حدود نیشنل ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔