کراچی: قتل وغارت جاری، فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

وزیرداخلہ کی آمد بھی کراچی میں قتل غارت کو روک نہ سکی۔ فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خاتون سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

کراچی میں قیام امن لئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکی صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ دن بھر بیٹھک کیں۔ دہشت گرد وزیر داخلہ کی کراچی آمد کو بھی خاطر میں نہ لائے۔ شہر میں حسب معمول قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے۔ بلدیہ ٹان جنگل اسکول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بائیس سالہ عبدالغنی کو قتل کر دیا۔ صفورہ گوٹھ سعدی ٹان میں چالیس سالہ خادم گولیوں کی زد میں آگیا۔ آگرہ تاج سے نامعلوم شخص کی ہاتھ پیر بندھی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ شیر شاہ حبیب بینک چورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ پرانی سبزی منڈی اور سپرہائی وے پر فائرنگ سے بھی دو افراد زخمی ہوگئے۔