کراچی (جیوڈیسک) میں رات گئے شہر کے مختلف مقامات سے تین افراد کی بوری بند لعشیں برآمد ہوئیں۔ ماڑی پور کران سینما کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لعش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا، گارڈن دھوبی گھاٹ کی کچرہ کنڈی سے دو افراد کی بوری بند لعشیں ملیں جنہی اغوا کے بعد فائرنگ اور تشدد کر کے قتل کیا گیا۔
تاہم تینوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوپائی ہیں ادھر پی آئی بی غوثیہ کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جارہا ہے۔