کراچی: مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلہ، 1 دہشتگرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈار مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اہم سیاسی رہنمائوں کی ہٹ لسٹ بھی ملی ہے۔ ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے ملزم کی شناخت زوہیرعرف سلمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مولوی خالد گروپ سے ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے شمالی وزیرستان میں آرمی اور ایف سی کے 20 جوانوں کو نشانہ بنایا ہے، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہٹ لسٹ بھی ملی ہے، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، فیصل رضا عابدی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر جان کا نام بھی شامل ہے، دہشت گرد کے قبضے سے ایس ایم جی اور ہینڈ گرنیڈ بھی ملے ہیں۔