کراچی: سندھ ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر7 سے متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم راجپوت فیڈریشن کے متفقہ اُمیدوارکی پوزیشن مضبوط

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن رائو محمد مشتاق نے کہا کہ ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر 7 سے متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے متفقہ اُمیدوار برائے چیئر مین رائو صالح محمد اور وائس چیئر مین آصف قریشی بے داغ ،عوام دوست اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نیک اور صالح شخصیات ہیں سابقہ یوسی ناظم کی حیثیت ان کی خدمات بے مثال ہیں انہوں نے اپنے سابقہ دورہ میں علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلا رنگ و نسل خدمات انجام دیئے ہیں۔

رائو مشتاق نے کہاکہ رائو صالح محمد کی عوامی خدمات کے علاقے عوام متارف ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 5دسمبر 2015ء کو رائو صالح محمد اور آصف قریشی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں یوسی 7کے مختلف علاقوںکے دورے پر علاقہ معززین اور مختلف برادریوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف برادریوں ،علاقہ معززین اور عوام نے ایم کیو ایم اور پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے متفقہ اُمیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ماضی کی طرح رائو صالح محمد اور ان کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔