کراچی (اسٹاف روپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ فوج و رینجرز اور پولیس نے اپریشن کے دوران اپنی جانوںکا نزرانہ دیکر کراچی کا امن اور رونقیں بحال کی ھیں اور کراچی کے عوام سکون اور سکھ کا سانس لیے رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میںالزامتراشی اور مخالفت براے مخالفت کی سیا ست نے ھمیشہ امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہنچایا ھے ۔متحدہ ایک سیاسی حقیقت ھے۔اس پر پابندی کا مطالبہ کرنیکے بجاے مصطفی کمال اپنی پارٹی کو رجسٹرڈ کر وایں ،منشور اور پارٹی کا پرچم بنایں۔اور اپنے عمل و کردار سے سیاسی قوت بنیں ناکہ اپنی سابقہ جماعت اور سابقہ لیڈرکو را کا ایجنڈ کہنے سے۔کیونکہ وہ بھی تیس سال اس جماعت کا حصہ رھے ھیں۔ابھی انکی شخصیت خود مشکوک ھے اسطرح کی پریس کا نفرنسس اور اشتعال انگیز بیانات سے سیاسی ماحول اورامن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ھے۔
سیاست کو سیا سی انداز کے ساتھ کرنا چاھیے۔طاہر حسین سید نے مزید کہا کہ پنا مہ لیکس اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد عوام کا اعتماد سیاساتدانوں پر سے مکمل ختم ھوچکا ھے اور عوام کرپٹ سیاستدانوں کڑا احتساب چاھتی ھے۔اور اس کے لیے وہ افواج پاکستان اور عدلیہ کی طرف حسرت بھری نگاھوں دیکھ رہے ھیں۔