کراچی : مجلس وحدت مسلمین کا تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ

MWM

MWM

کراچی (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین نے کراچی کے حلقے این اے 246 سے تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ حتمی اعلان آج مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

عمران خان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے درمیان کچھ لو اور کچھ دو کی بنیادوں ہر معاملات طے پائے۔

ایم ڈبلیو اور پی ٹی آئی کے رہنما آج کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا۔