کراچی (جیوڈیسک) نیب نے بلوچستان کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے کراچی میں مزید دو بنگلے سیل کر دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنگلوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ نیب حکام نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی پانچ کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کے متعلق بھی محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے خالد لانگو کا بھائی ضیاء لانگو بیش قیمتی گاڑی سمیت فرار ہے۔
نیب اب تک مشتاق رئیسانی کے صرف کراچی میں ایک درجن سے زائد بنگلوں کا سراغ لگا چکی ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
کروڑوں روپے مالیت کے یہ بنگلے فروخت کئے جانے تھے۔تاہم مشتاق رئیسانی اور سلیم شاہ کی گرفتاری کے باعث فروخت نہ ہو سکے۔