کراچی میں قومی ایکشن پلان کے تحت 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو سیل کردیا گیا

Madrsa

Madrsa

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت شہر میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کردیئے۔

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے جس کے تحت جنوری 2015 سے 13 مئی 2015 تک پولیس نے 8 ہزار 895 کارروائیاں کیں جس میں کراچی میں بم بنانے کی 2 اور شکارپور میں ایک فیکٹری پکڑی گئی جب کہ اس دوران سندھ پولیس کے 53 اور کراچی پولیس کے 42 اہلکار شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 112 دہشت گرد ہلاک اور 58 کو گرفتار کیا گیا جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کےد ران 11 بم اور 265 ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے جب کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی 345 افراد کو گرفتار کیا گیا۔