کراچی : قومی و صوبائی اسمبلی کی3 نشستوں پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر فوج کی نگرانی میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ تینوں حلقوں میں مجموعی طور پر چھ لاکھ 80 ہزار سے زائد ووٹرز ااپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے مقرر تھا ،صبح کو پولنگ کا عمل شروع ہو ا تو کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کچھ تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔

پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہے جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکار بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ این اے 254 کوسٹ گارڈ اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار سید علی راشد نے الزام لگایا کہ ابتدا میں ان کے پولنگ ایجنٹوں کو ہراساں کیا گیا۔

پولنگ اسٹیشن کے حدود میں موبائل کے استعمال پر پابندی ہے لاعلمی کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 95 اور 103 میں بھی مقررہ وقت پر پولنگ کا عمل شروع ہوا کچھ پولنگ اسٹیشنوں نے تاخیر کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔