کراچی:گھارو میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے پر گھارو میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے گھارو پر 3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال گھارو منتقل کردیا گیا ہےجہا ں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔