کراچی : نیشنل رینکنگ اسنوکر کپ کے کوارٹر فائنل آج ہوں گے

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل رینکنگ اسنوکر کپ کے کوارٹر فائنل آج کھیلے جا رہے ہیں۔ عمران شہزاد عالمی چمپئن محمد آصف سے مقابلہ کریں گے۔ کراچی میں جاری ایونٹ کے فائنل ایٹ مرحلے کا آغا ز آج ہو گیا، کواٹر فائنلز میں خرم آغا کا مقابلہ محمد بلال ہے تو محمد سجاد عبدالستار کے حریف ہوں گے۔

جبکہ ایک اور کوارٹر فائنل میں شاہد آفتاب اور عامر طارق کے درمیان مقابلہ ہوگا اور عمران شہزاد کا ٹکراو عالمی چمپئن محمد آصف کے ساتھ ہو گا، جبکہ دفاعی چمپئن اسجد اقبال اور نیشنل چمپئن حمزہ اکبر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔