کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ، نیول افسر شہید، اہلیہ زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) افضل ندیم ڈوگر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے نیول افسر کیپٹن ندیم شہید ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم اور کارساز روڈ کے قریب نیوی کے کیپٹن ندیم کی کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں کار میں موجود نیوی کے افسر کیپٹن ندیم اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ اسپتال پہنچاتے ہوئے نیوی افسر کیپٹن ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی جبکہ ان کی زخمی اہلیہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔