کراچی (جیوڈیسک) بھینس کالونی سے نیٹو کنٹینرز برآمد کر لئے گئے۔ کسٹم کورٹ کی ہدایت پر عدالتی ریڈر اور کسٹم حکام نے بھینس کالونی اور ماڑی پور کے گوداموں میں چھاپے مار کے بھینس کالونی سے 296 نیٹو کنٹینرز برآمد کر لئے، جب کہ ماڑی پور سے 162 کنٹینرز برآمد ہوئے ہیں۔
بھینس کالونی سے ملنے والے کنٹینرز میں صرف 2 کنٹینرز سے ہیلی کاپڑ کے پرزے اور اسلحہ برآمد ہوا۔
ماڑی پور میں بھی کنٹینرز کی اکثریت سامان سے عاری تھی۔ نامعلوم افراد نے کنٹینرز کو کاٹ کے سامان چوری کیا۔ کنٹینرز سے سامان غائب ہونے کا یہ دوسرا واقع ہے۔ 2012ء میں افتخار چوہدری نے از خود نوٹس لیا تھا کہ نیٹو کنٹینرز سے سامان غائب ہوا ہے جس پر کسٹم حکام نے منفی رپورٹ پیش کی۔
پکڑے گئے کنٹینرز پر تحقیقات کے لئے 11 رکنی ٹیم قائم کر دی گئی ہے اور امریکی قونصلیٹ کو کنٹینرز کی معلومات کے لئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
جب کہ سپریم کورٹ کے جج سید فیض رسول راشدی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد جمالی کو ہدایت دی ہے کہ پیر کو ان چھاپوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دی جائے۔