کراچی (جیوڈیسک) فرحان علی وارث نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی گاڑی پر نامعلوم مسلح ملزمان کے حملہ کی کوشش گارڈ نے ہوائی فائرنگ کر کے ناکام بنا دی۔
گاڑی میں وہ خود موجود نہیں تھے ۔ فرحان علی وارث کے مطابق معروف قوال اور انکے قریبی دوست امجد صابری کے قتل کے بعد جے ڈی سی کے ظفر عباس نے سیکورٹی کیلئے انھیں سرکاری گارڈ فراہم کیا۔
فرحان علی وارث کا کہنا تھا کہ گھر پہچنے کے بعد اپنی گاڑی میں گارڈ کو واپس انچولی کے علاقے میں جے ڈی سی کے دفتر بھجوایا تھا۔
تین ہٹی کے نزدیک مسلح ملزمان نے فرحان علی وارث کی موجودگی کے شبہ میں گاڑی کو گھیر کر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم گارڈ کی ہوائی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔