کراچی: ناظم آباد میں دھماکے سے چار افراد زخمی

Blast

Blast

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ رات ایک سنیما کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

ناظم آباد نمبر دو میں مسرت سنیما کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ بعد میں پولیس نے گاڑی میں سوار چاروں زخمیوں کو اپنی حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی میں ہی نصب کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے زخمی افراد کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ کچھ کی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔