کراچی : ناظم آباد میں این ای ڈی یونیورسٹی کی بس لوٹ لی گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں این ای ڈی یونیورسٹی کی بس کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کی بس میں سوار ہوئے۔

جنہوں نے اسلحے کے زور پر بس میں سوار این ای ڈی کے طلبا و طالبات سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لئے اور باآسانی فرار ہوگئے۔ بس میں متعدد طلبا و طالبات سوار تھے۔