کراچی: آستانوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خاکے جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آستانوں پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کے خاکے تیار کر لیے گئے، منگھو پیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی میں آستانوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث 2 ملزموں کے خاکے تیار کیے گئے ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق ایک ملزم کا قد 5 فٹ 5 انچ جبکہ دوسرے کا قد 5 فٹ 3 انچ ہے جبکہ دونوں کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔

ملزموں کے خاکے زخمیوں اور عینی شاہدین کے مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔ آستانوں پر فائرنگ کے واقعات کورنگی زمان ٹاون، بلدیہ، اورنگی ٹاون اور منگھوپیر کے علاقوں میں پیش آئے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاکوں کی مدد سے ملزموں کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب منگھو پیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔