کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں نئے ضلع کے قیام اور حد بندیوں کے حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اپنے اعتراضات حکومت تک پہچانے پر غور کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن، حد بندی کمیشن اور کمشنر آفس میں بھی اعتراضات جمع کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔