کراچی کی خبریں 3/10/2014

Karachi

Karachi

کراچی : افغان شاہین فٹ بال کلب بلدیہ ٹاؤن کے زیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں 8میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں ماری پور گریکس نے آزاد شاہین کو 4-3سے شکست دیدی، دوسرے میچ میں نیشنل آفریدی نے شاہ فیصل ناظم آباد کو 2-1سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے شہزاد اور کاشف نے گول کئے حریف ٹیم کا واحد گول نعمان نے کیا ،تیسرے میچ میں بلوچ کلب ٹکری نے کیماڑی یونین کو 5-4سے مات دیدی ،چوتھے میچ میں میٹرو ول اسٹار نے مد مقابل دین اسلام کلب کو 5-1سے ہرا دیا۔ میٹرو ول اسٹار کے میر دانش نے 3اور حسن نے دو گول اسکور کئے دین اسلام کا واحد گول نوید نے کیا پانچویں میچ میں رحمن فٹ بال کلب نے سپر شاہین کو 6-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے شاکر عبداللہ نے 3،فاروق الرحمن نے دو جبکہ عمیر نے ایک گول اسکور کیا سپر شاہین کا واحد گول رضا خان نے کیا ،چھٹے میچ میں معمار اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد بلوچ یونین کو 2-1سے شکست دیدی معما ر اسپورٹس کی جانب سے جمشید نے دو گول اور بلوچ یونین کا واحد گول محسن نے اسکور کیا ساتویں میچ میں ینگ تغلق نے فرنٹیرسٹی کو عبدالظہیر کے گول کی بدولت 1-0سے ہرا دیا،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے آٹھویں میچ میں ینگ انصاری نے ینگ ہنگورہ کو 3-1سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض داد رحمن ،سلیم فیض ،رضوان ،سمن،عبدالکریم نے انجام دیئے میچ کمشنر سلیم اور فیصل باری جبکہ میڈیا کوراڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے کوچ رائو فاروق اور منیجر بابو فیروز کے اعلامیہ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم عید الاضحی کے دوسرے دن سکھر ایکسپریس سے نواب شاہ روانہ ہوگی پروگرام کے مطابق عید کے تیسرے دن ینگ بلوچ فٹ بال کلب نواب شاہ سے پولیس گرائونڈ اور عید کے چوتھے دن نیو حیدری فٹ بال کلب سانگھڑ سے نمائشی میچ کھیلے گی تمام پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ینگ اتحاد کی ٹیم 18کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں یوسف ،نور ،عبدالمنان ،سلیم ،سعید ،عزیز،اسلام ،حمید ،محمود ،جاوید ،منا،ریاض،شاہ عالم،عامر،محمد حسین،زبیر،نعمان ،جاوید جونیئراور مستقیم شامل ہیں ٹیم کے روح رواں با بو فیروز نے اُمید ظاہرظاہر کی ہے کہ ٹیم نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور اپنے کلب کا نام روشن رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ میں جاری آل کراچی شہدائے حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لانڈھی اسٹار نے مد مقابل باران محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا یہ مقابلہ وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا ،دوسرے مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گلشن سوکر نے انصاری کلب کو بھی پنالٹی ککس پر 4-2سے ہراکر دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ،تیسرے میچ میں شرافی محمڈن نے بھی پنالٹی ککس پر ساحل محمڈن کو 3-1سے زیر کردیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض چوہدری اقبال ،جمیل ناز ،کامران اور عبدالسلام نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ماسٹر نجم الحسن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔