کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اکتوبر 2005 ءکے زلزلے کے دس سال کی تکمیل پر روشن پاکستان ہاوس میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب ‘ زخمیوں کی صحت کاملہ اور متاثرین کی مکمل بحالی کے علاوہ آپریشن ضرب عضب ‘ آرمی پبلک اسکول پشاور اور کراچی آپریشن کے ساتھ ملک وقوم کے تحفظ و ترقی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں و افسران کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے دعاکرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ فاروق کمال‘اسلم خان ‘ سلیمان راجپوت ‘یونس سایانی ‘راجہ انورایڈوکیٹ ‘اقبال ٹائیگر‘ عمران چنگیزی‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ‘ ذکیہ بیگم و دیگر نے کہا کہ قدرتی آفات پر کسی کا زور نہیں البتہ کرپشن سے نجات اور بروقت و مو ¿ثر اقدامات کے ذریعے ان آفات کے نقصانات سے محفوظ رہنے کی کوشش کی جاسکتی ہے اور آفات کے مواقع پر نیک نیتی ودیانتداری سے فرائض کی انجام دہی کے ذریعے انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہے ماسوائے افواج پاکستان کے اس ملک اور اس کی عوام سے کوئی مخلص نہیں ہے جس کی وجہ سے قدرتی آفات ہمیشہ جان و مال کے نقصان کا باعث بنتی ہیں اور کرپشن و تاخیر ان نقصانات میں اضافہ کرتا ہے اسلئے عوام لٹیروں حکمرانوں ‘ سیاستدانوں ‘ رہبروں ‘ رہنماوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کرکے قدرتی آفات کے نقصانات کو بھی کم سے کم کرسکتے ہیں جبکہ حکمران دیانتدار اور ملک وقوم سے مخلص ہوں تو نوکر شاہی کے پاس بھی دیانتداری اور فرض شناسی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوتا جس کی مثال افواج پاکستان ہیں جہاں بالائی سطح پر دیانتداری و فرض شناسی نچلی سطح تک اپنا اثر رکھتی ہے اور ہر فرد ملک وقوم کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستان کے مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی پر ممبئی میں تشدداور شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث بھارتی پروموٹرز کی جانب سے لیجینڈ پاکستانی فنکار استاد غلام علی کا میوزک کنسرٹ منسوخ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ نریندر مودی کی پاکستان و اسلام دشمنی اورانتہا پسند بھارتی تنظیم شیو سینا کی حرکات و کردار ”آرٹ لوورز“ کہلانے والے بھارتی عوام کے منہ پر طمانچہ ہے کیونکہ ایک جانب بھارت اپنے پروگرامز اور فلموں کے ذریعے فن سے محبت اور فنکاروں کی قدر کا پیغام دیتا ہے اور دوسری جانب تہذیبوں کے باہمی ملاپ ‘ ثقافتی تعلقات کے فروغ اور جنگ سے نفرت و امن سے محبت کا پرچار کرتا ہے لیکن حقیقتاًبھارتی قیادت ‘حکومت اور تنظیموں کا کردار اس کے برخلاف ہے اور وہ پاکستانی تہذیب سے وثقافت کو نقصان پہنچانے ‘ امن دوستی کی خواہش و عمل کا مذاق اڑانے ‘ بھائی چارگی و اخوت کے عمل کو سبوتاژ کرنے اور مذاہب عالم کے احترام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے کسی بھی موقع کو ضائع نہیں کرتے جو بھارتی عوام اور بھارتی قیادت کے مابین حائل خلیج کا ہی ثبوت نہیں بلکہ اس بات کا بھی اظہار کرتا ہے کہ بھارتی حکمران عوام کے مخالف اور بھارتی عوام اپنے حکمرانوں سے بیزار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت کی جانب سے کسانوں کے احتجاج کو جواز بناکر واہگہ گیٹ کی بندش کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت عدم روانگی کی مذمت اور اس پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا بھارت جارحیت کیلئے بہانے تراشنا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنا چھوڑ دے بصورت دیگر اس کا بہت برا انجام ہوگا ۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی زعم میں نہ رہے اس کی تمام تر سازشوں کے باوجود قوم متحد ہے اور اپنی افواج پر مکمل اعتماد و فخر کرتی ہے اسلئے کسی بھی جارحیت کی صورت نہ صرف افواج پاکستان بھارت کو اس کا بھرپور جواب دیں گی بلکہ بھارت کی گردن مروڑنے کیلئے پاکستان کے تمام عوام متحدویکجا ہوکر ہر قدم اور ہر محاذ پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے کیونکہ افواج پاکستان کو قوم کا بھرپوراعتماد حاصل ہے اور قوم ہر قدم و ہر محاذ پر شانہ بشانہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمد سولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے سابقہ انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ داران کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کے تحفظ و خوشحالی کی ضامن جمہوریت ہے اور مستحکم جمہوریت کیلئے انتخابی عمل کی شفافیت ناگزیر ہوتی ہے اور انتخابی عمل کو مستقبل میں شفاف بنانے کیلئے سابقہ انتخابات میں دھاندلی اور جعلی ووٹ بھگتانے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔سولنگی اتحاد کے رہنما وں کا مطالبہ تھا کہ انتخابات میںدھاندلی کی ذمہ دار سیاسی جماعتوں کوآئندہ انتخابات کیلئے نااہل قراردیاجائے اور جعلی ووٹ بھگتانے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے کیونکہ دھاندلی کے ذمہ داران کی سرکوبی نہ ہونے کے باعث قانون کی اجارہ داری اور آئین کی پاسداری کا شعور مٹتا جارہا ہے جو ملک وقوم کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے جبکہ انتخابات میں دھاندلی اور جعلی ووٹ بھگتانے والوں کا تادیبی کاروائی سے محفوظ رہنا جمہوریت کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے ۔