کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مقتول صحافی صدف اختر کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں قاتلوں کی فوری گرفتاری اور مقتولہ کے والد و صاحبزادیوں کو انصاف و حکومتی سرپرستی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس کی بندش سے ہونے والی عوامی پریشانی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس حکومتی فیصلے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی مگر دہشتگردی کے باعث لازم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ یقینی بنانا حکومتی فریضہ ہے مگر ماضی اس حوالے سے حکومتی ناکامی کی دلیل اور مستقبل کے حوالے سے عاشورہ پر بڑی دہشتگردی کی حساس اداروں کی رپورٹس قابل تشویش ہیں ۔امیر پٹی نے لندن پولیس کی جانب سے گجرات فسادات میں تین مسلم برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ نریندر مودی کیخلاف درج کئے جانے کو بھارتی مسلمانوں کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی مسلما ن بھارتی دہشتگردی کو لگام ڈالنے کیلئے افواج پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک کے مسلمانوں کو افواج پاکستان پر مکمل بھروسہ ‘ اعتماداور نازہے جبکہ راحیل شریف کا قوم کے بھروسے واعتماد پر پورا اترنے کا پیغام ان کیلئے خوش کن ہے اور پاکستانی مسلمانوں کو یہ یقین بھی ہے کہ افواج پاکستان عاشورہ پر دہشتگردی کا کوئی پاکستان دشمن منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
کراچی ( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم پاکستان کے دورہ ¿ امریکہ کے دوران باراک اوبامہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کو بھی وزیراعظم کے دورہ ¿ امریکہ کے ایجنڈے میں شامل کئے جانے کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرح جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے معاملے کو بھی سیاسی و حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے اور امریکی صدر سے جونا گڑھ کے معاملے پر بھی گفت و شنید کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار میں ہندو انتہا پسند تنظیموںکی بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور حکومتی خاموشی بھارتی مسلمانوں کے مستقبل کیلئے انتہائی تشویشناک ہے اور اس صورتحال میں پاکستان کے آئینی حصے جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کو یقینی بنانے میں مزید تاخیر جونا گڑھ میں بسنے والے مسلمانوں کے مستقبل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ مودی سرکار کی سرپرستی میں راشٹریہ سیوک سنگھ اور شیو سینا جیسی دہشتگرد تنظیمیں بھارتی سرکاری دہشتگرد ایجنسی ”را“ کی امداد و تعاون سے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی نسل کشی کے منصوبے پر کام کررہی ہیں جس کیلئے بھارت میں مسلم ہندو فسادات برپا کرانے کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے اور شیوسینا کی منظر عام پر آنے والی تمام بدمعاشی اسی منصوبے اور مودی سرکار کی پالیسی کا حصہ ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی ریاست ہریانہ میںانتہا پسند ہندوں کی جانب سے نچلی ذات کے دلت ہندوں کے گھروں کو بچوں اور خواتین سمیت جلائے جانے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگرمارواڑی ‘ عارف راجپوت ‘صدیق بلوچ‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘وحید کلہوڑو‘اسمعٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘غلام حسین ڈاہری ‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدت پسندی کی کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے اور مسلمانوں و سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوں پر حملے و تشد کی منظم مہم بھارت میں مذہبی دہشتگردی پر دنیا سے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کررہی ہے ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے زیر اہتمام عاشورہ محرم کے تحت منعقدہ ”آٹھویں سیاسی مجلس “ سے خطاب کرتے ہوئے سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی المعروف پٹی والا نے کہا کہ اسلام آفاقی مذہب اور دین فطرت ہے جس کی نہ کوئی سرحد ہے او ر نہ ہی اسے کہیں مقید کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے اسلام کی تعلیمات کو دنیا کے ہر خطے میں پھیلانا اور دنیا کے ہر خطے میں اس ریاست کی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مذہبی احکامات کی پیروی ہر مسلمان پر فرض ہے جبکہ دنیا بھر میں بکھرے ہوئے ہر مسلمان سے اخوت و ملت کا رشتہ برقرار رکھتے ہوئے حق کی آواز میں آواز ملانا اور باطل سے ٹکراجانا ہی کردار حسینی اور درس کربلا ہے ۔اسلئے بھارت سمیت دنیا کے ہر مسلمان پر ہونے والے ظلم کیخلاف آواز اٹھانا ور اپنے مسلم بھائیوں کی مدد کیلئے حسب استطاعت و توفیق تلوار سے ‘ قلم سے ‘ گفتار سے ‘ کردار سے ‘ اخلاق سے اور اطوار سے جہاد کرنا ہر مسلمان کیلئے باعث سعاوت و نجات ہے اسلئے آج پوری سولنگی برادری بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روامظالم اور جنونی ہندودہشتگرد تنظیموں کی مسلم دشمنی پر بھارتی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کو یہ بتادینا چاہتی ہے کہ اگر مسلمانوں اور اسلامی ریاستوں کیخلاف بھارتی رویہ و کردار تبدیل نہیں ہوا تو پھر حسینی پیروکار بھارت کومیدان کربلا میں تبدیل کردیں گے اور نریندر مودی کے ساتھ شمر و یزید کا سا سلوک کریں گے۔