کراچی (جیوڈیسک) مون سون کی بارشیں دینا والا ہوا کا کم دبائو اس وقت سمندر کے جنوب مشرق میں پہنچ گیا ہے کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 36 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 گری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی اور علاقوں سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت حیدر آباد، سکھر ڈویژن اور میر پور خاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔