کراچی میں رات کو بوندا باندی کا امکان

Rian

Rian

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرار ت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔