کراچی : رات سے فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں5 افرادہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں جمعہ شاہ مزار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔

ملیر میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ جبکہ گلستان جو ہر کے علاقے پہلوان گوٹھ چشتیاں نگر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گردن میں گولی لگنے سے 21 سالہ عدیل جاں بحق ہو گیا۔

گلبہار کے علاقے میں نا معلوم افراد نے میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جان بحق ہو گیا جب کہ کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔