کراچی : نائن زیرو کے قریب رینجرز کی کارروائی، ایک شخص گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب بو تراب امام بارگاہ سے متصل گھر میں چھاپہ مارا اور معظم علی نامی شخص کو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے۔

شخص معظم علی کے اہل خانہ کے مطابق صبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری ان کے گھر میں داخل ہوئی اور گھر کے سرپرست معظم علی کو حراست میں لے لیا۔ اہل خانہ کے مطابق رینجرز اہلکار معظم علی کا لیپ ٹاپ بھی ساتھ لے گئے۔

رینجرز اہلکار ایک ہیلمٹ بھی بھول گئے ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔