کراچی : نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع

 Examinations

Examinations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ میٹرک کے امتحانات میں 3 لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں آج صبح نویں جماعت سائنس کا کمپیوٹر اسٹڈیز اور دوپہر میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا انگریزی کا پرچہ لیا جائے گا۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں۔شہر بھر میں 295 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 5 سرکاری کالجز اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج، اسلامیہ سائنس کالج ، لیاقت کالج ملیر ، جامیہ ملیہ کالج اور گرلز ڈگری کالج گلشن اقبال بھی شامل ہیں جبکہ کراچی سینٹرل جیل بھی ایک امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین کے مطابق 133 امتحانی مراکز حساس ہیں۔