کراچی: نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دوسرے روز بھی خونریزی جاری ہے۔ گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب آئس کریم کی دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جا ں بحق ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطا بق فائرنگ گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب آئس کریم کی ایک دکان پر کی گئی، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاتون سمیت 2 افرد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہو نے والے افراد کی لاشیں عباسی اسپتال پہنچادی گئیں جبکہ زخمی ہو نے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے لیکن مزید تفتیش جارہی ہے۔

قبل ازیں اورنگی ٹاون میں مبینہ پو لیس مقابلے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ کراچی میں پرتشدد واقعات میں تیزی آگئی ہے اور 24 گھنٹے میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔