کراچی(جیوڈیسک)کراچی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی،75 فیصد اضافے سے مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 81 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک بیرونی سرمایہ کار ملک میں ایک ارب انسٹھ کروڑ ڈالر لائے۔
جبکہ ستانوے کروڑ واپس لے گئے۔نو ماہ میں براہ راست بیرونی نجی سرمایہ کاری کا حجم باسٹھ کروڑ انیس لاکھ ڈالر جبکہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم انیس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر رہا، سب سے زیادہ تیل اور گیس کے شعبوں میں تینتالیس کروڑ ڈالر کے قریب سرمایہ کاری کی گئی۔