کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک چھاپے کے دوران 2700 غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کر دیے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق شاہ لطیف ٹاون میں مین لائن سے براہ راست کنڈے لا کر بڑے پیمانے پر گیس چوری کرنے کا عمل روک دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق ان کنکشنز کے ذریعے 152 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سالانہ چوری کی جارہی تھی جسکی مالیت دو کروڑ روپے سے زاید بنتی ہے، کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں منگل کو صبح آٹھ بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی بند رہے گی۔