کراچی کے نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں اِسنوکر روم کا باضابطہ افتتاح

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں اِسنوکر روم کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا، جس میں تین بین الاقوامی سطح کی ٹیبلز لگائی گئی ہیں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اسنوکر روم کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈور گیمز بھی صحت معاشرے میں کے لیے یکساں کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ مقامی کلب میں بین الاقوامی سطح کی ٹیلبز کا لگنا خوش آئند ہے، اس سے ایسوسی ایشن کو بھی زیادہ سے زیادہ ایونٹس کروانے کے موقع میسر آئیں گے۔