کراچی:نارتھ ناظم آباد میں مسجد کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فاروق اعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان مسجد کے قریب کھڑی موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے، تاہم حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔