کراچی: ناردرن بائی پاس پر مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ناردرن بائی پاس پر سی آئی ڈی اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردو ں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، انچارج سی آئی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان اسکولوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ ناردرن بائی پاس پر سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی یونٹ اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انچارج سی آئی ڈی خرم وارث کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت گل پیر خان، نور عالم اور امیر محمد کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد کراچی اور خیبر پختونخواہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ کراچی میں اسکولوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پسٹل، 2 گرنیڈ اور آئی ای ڈی ڈیوائس برآمد ہوئی ہے۔