کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اے این پی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔کراچی میں اے این پی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دھماکے میں 2 جاں بحق جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کے مطابق نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر میں اے این پی کے دفتر کو نشانہ بنایا۔
دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے میں 2 افراد جاں جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد دہشتگرد کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو ہپستال منتقل کیا گیا۔