کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں وہ سچ بولتے ہیں اور بولتے رہیں گے۔ بارہ مئی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کی اکثریت جھوٹوں اور منافقوں پر مشتمل ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ کراچی سے ہمیشہ مقبوضہ علاقوں جیسا سلوک کیا گیا اور باہر سے لوگ لاکر مسلط کئے جاتے رہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار انہیں قومی شناختی کارڈ بھیک میں دینا چاہتے ہیں جو انہیں قبول نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں انہیں جیل میں ڈال دیا جائے یا ماردیا جائے۔ وہ ہمیشہ سچ کہتے رہیں گے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں ایم کیوایم پر الزامات لگتے رہے مگر گورنر سندھ خاموشی سے سنتے رہے۔ جس کا انہیں صدمہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہجرت کرنا مہاجروں کا قصور بن گیا۔ ایم کیوایم کے درجنوں کارکن تاحال لاپتہ ہیں اور کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔
ایم کیوایم کےقائد نے سوال اٹھایا کہ وہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں۔ کیا یہ ان کا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سچ بولا اور بولتے رہیں گے۔
الطاف حسین نے کہا کہ بارہ مئی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کی اکثریت جھوٹوں اور منافقوں پر مشتمل ہے۔