کراچی (جیوڈیسک) عیدالفطر کے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے آج بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پرڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کو آج منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔
تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔