کراچی : 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پیپپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں شروع

PPP Party

PPP Party

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مزار قائد سے ملحق باغ جناح میں 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ شہر قائد میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر باغ جناح میں 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوگا۔

جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ اس جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں باغ جناح میں بڑی تعداد میں کنٹنیرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ کنٹینرز سٹیج اور حفاظتی دیوار کے طور پر استعمال کئے۔

جائیں گے۔ باغ جناح کی دیوار توڑ کر دو نئے گیٹ بنائے جارہے ہیں۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے چاروں اطراف 200 سے زائد کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے 3000 کارکن سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔