کراچی میں دفتر کے قیام سے عوام کو اے پی ایم ایل سے رابطوں اور شمولیت میں آسانی ہو گی

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عوام میری سیاسی و انتظامی صلاحیتوں ‘ خارجہ پالیسی ‘ اقتصادی اقدامات‘ پڑوسی ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات ‘ عالمی برادری سے مضبوط ‘ مستحکم و مفید روابط اور پاکستان کومضبوط و خوشحال بنانے کی میری پالیسی کے نہ صرف معترف بھی ہیں بلکہ ان کے تسلسل کی خواہش میں وہ پھر سے میرا اقتدار چاہتے ہیں جس میں اپنے کردار کی ادائیگی کیلئے پاکستان کا ہر باشعور و محب وطن شہری آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خواہشمند ہے اور اب کراچی میں اے پی ایم ایل سندھ کے مرکزی دفتر کے قیام و افتتاح سے نہ صرف عوام کو اے پی ایم ایل سے رابطے اور اس میں شمولیت میں آسانی ہوگی بلکہ آل پاکستان مسلم لیگ بھی تیز رفتاری سے مضبوط و منظم ہوکر جلد پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی قوت کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے چےئرمین پرویز مشرف نے کراچی میںآل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے مرکزی دفتر کے قیام پر چیف آرگنائزر شہاب الدین شاہ حسینی اور تمام تنظیمی عہدیداران و کارکنان کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کامرکزی دفتر بہادر آباد میں قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز چیف آرگنائزر شہاب الدین شاہ حسینی نے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد قریشی کے ہمراہ کیا ۔ اے پی ایم ایل کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مطابق افتتاحی تقریب میں کراچی ڈویژن کے دیگر رہنما ¶ں کے علاوہ حیدرآباد ‘ میر پور خاص ‘ سکھر ‘ لاڑکانہ ‘ نوابشاہ ‘ خیرپور ‘ ٹھٹھہ ‘ بدین ‘ دادو اور سندھ کے دیگر تمام اضلاع کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے عہدیداران اورتنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کی رفتار کو تیز کرکے مشرف کے پیغام”سب سے پہلے پاکستان “ کو سندھ کے ہر گھر اور بچے ‘ بوڑھے ‘ جوان و خواتین تک پہنچاکر اے پی ایم ایل کو پاکستان کی سب سے منظم ‘فعال اور مضبوط عوامی و سیاسی قوت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔