کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی ڈہٹی میئر آفس میں افسران کوٹیشن پر کاموں میں مصروف ہوگئے۔ سٹی کونسل ہال کی تعمیر کے 4کروڑ کی ادائیگی ہوگئی کام ادھورے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ میں 3 محکموں کا چارج اور متنازع پروموشن رکھنے والے افسران نے لاکھوں روپے کی کوٹیشن کی مد میں کاموں کو ترجیح دینا شروع کردی کے ایم سی اسٹور کے افسران بھی لاعلم ہیں۔
جبکہ سٹی کونسل کے ہال کی تزئین و آرائش کے لئے 4کروڑ کی ادائیگی کردی گئی لیکن سٹی کونسل ہال کی گھڑی تک درست کرواکر نہیں لگائی جاسکی جو کہ ڈپٹی میئر کی نشست کے اوپر لگا ئی جانی ہے۔
جبکہ سٹی کونسل کے سیکورٹی اسٹاف کی وردیاں بھی مکمل طور پر فراہم نہیں کی جا سکی اور مخصوص ٹھیکیدار کے ذریعے متنازعہ افسران ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ میں جس طرح کاروائیوں میں مصروف ہیں اس سے دیگر سنیئر و اہل افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔