کراچی (جیوڈیسک) گلشن معمار سے 3 روز قبل اغوا کئے گئے اقوام متحدہ کے دو اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار سے 3 روز قبل اغوا کئے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکاروں فرخ سلیم اور سمیع نواز کی بازیابی کے لئے سی پی ایل سی نے موبائل فون ٹریس کرکے پیپری کےعلاقےمیں چھاپہ مارا تو اغوا کارمغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے مغوی اہلکاروں کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اغوا کاروں نے انہیں کن مقاصد کے لئے اغوا کیا جب کہ ان کے اغوا سے متعلق تحقیقات کے لئے دونوں اہلکاروں کو سی پی ایل سی کے دفتر منتقل کر دیا گیا۔