کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اومی کرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال کی جن گلیوں اور علاقے میں متاثرہ افراد ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال کے متاثرہ علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی اور صرف کھانے پینے اور دواؤں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گلشن اقبال بلاک سیون کراچی میں کل 12 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اومی کرون کے کسیز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کی جا نب سے متاثرہ علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی درخواست کرتے ہوئے متعلقہ ڈی سی کو خط تحریر کیا گیا تھا۔