کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس کے علاوہ اورنگی ٹاون میں غوثیہ چوک کے قریب فائرنگ کر کے اعجاز نامی ایک اور شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مومن آباد کی حدود میں پیش آیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے عباسی شہید ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔