کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے افتتاحی اجلاس سے رشید زمان اور دیگر کا خطاب

Education

Education

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی والنٹیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم لے کر عملی میدان میں کام کریں گے غریب عوام کو اس وقت صحت و تعلیم کے شعبوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے انہیں حکومتی اداروں پر بھی نہیں ڈالا جا سکتا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر ڈاکٹر عمران نزیر کی صدارت میں کراچی والنٹیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں نائب صدر طاہر اعوان،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محسن ،فنانس سیکریٹری حنیف اللہ،ڈاکٹر مختار ،اعظم طارق،خیال گل ،صدام حسین ،توحید صدیقی ،سید ولید شاہ ،سمیت دیگر اراکین بھی شریک تھے،ڈاکٹر رشید زمان نے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود بیگم شمیم ممتاز ،سیکریٹری سندھ شارق احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ادریس کو خراجِ تحسین پیش کیا اورا علان کیا کہ ماہ ستمبر میں لانڈھی انڈسٹریل ایریامیں مفت طبی کیمپ لگایا جائے گاجس کا افتتاح مذکورہ بالا شخصیات سے کرایا جائے گا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری