کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جہاں جرائم پیشہ افراد موجود ہوں پولیس اور رینجرز کو وہاں کارروائی کرنی چاہئے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہا ہے۔ لیاری سمیت جہاں چاہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کارروائی کر سکتے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کے قاتلوں کو ایک سال بعد گرفتار کیا گیا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پولیس کراچی میں امن کے لئے ہر وقت چوکس ہے۔