کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن کے نتائج پر اطمنان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور اسے بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں کراچی کی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جو بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔
اس صورتحال کو پھر سے خراب نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ آپریشن دہشتگردوں اور ان کی حمایت اور کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف ہے۔
کراچی آپریشن میں اور کامیابی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانا چاہئے۔