کراچی میں آپریشن نہ ہوتا تو حالات خیبرپختونخوا جیسے ہوجاتے، آصف زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

نوڈیرو (جیوڈیسک) سابق صدر زرداری نے پھر کہہ دیا کہ قدم بڑھاو نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں، جو کام ہم نہ کر سکے، وہ موجودہ حکومت کر کے دکھائے۔ کراچی میں آپریشن نہ ہوتا تو حالات خیبرپختونخوا جیسے ہو جاتے، نوڈیر میں ہونے والی تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں کئی جماعتیں شامل تھیں۔

موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل ہے، وہ اچھی پالیسیاں بنائے، عوام کے مسائل حل کرے تو پیپلزپارٹی بھی ساتھ دے گی، آصف زرداری نے کہا کہ پی پی کو انتخابی نتائج پر تحفظات تھے پھر بھی انہیں قبول کیا تاکہ کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھائے، انہوں نے کہا کہ افغان جنگ ابھی جاری رہے گی جس کے اثرات پاکستان پر بھی ہورہے ہیں، کراچی میں آپریشن نہ ہوتا تو حالات خیبرپختونخوا جیسے ہو جاتے۔